اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزرا شیخ رشید اور فواد چودھری کے درمیان نوک جھونک کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق فواد چودھری کے بیان سے متعلق شیخ رشید نے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر تمام کابینہ ارکان نے شیخ رشید کی حمایت کی۔ ایک پریس کانفرنس میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے فواد چودھری کے
بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ دوسری وزارتوں میں منہ مارنا ان کی عادت ہے، انہیں سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے، بیان پر وزیراعظم سے بات کروں گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے موقف اختیار کیا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اختیار شیخ رشید کے پاس نہیں، یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کو کرنا چاہیے۔