اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جعلی چیئرمین نیب  اور جعلی نیب افسران بن کر لوٹ مار اور ہراساں کرنے کے واقعات،ترجمان نیب نے بڑا اعلان کردیا

datetime 9  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو، وفاقی اور صوبائی محکموں کے سربراہوں، بزنس کمیونٹی اور پرائیویٹ افراد کو ان کے مفاد میں آگاہ کرتا ہے کہ نیب کو شکایات موصول ہورہی ہیں کہ بعض افراد چئیرمین نیب اورنیب کے جعلی افسر بن کر اپنے ذاتی مفادات اور غیر قانونی کاموں کیلئے متعلقہ افراد سے موبائل فون پر رابط کرتے ہیں جو کہ قانونی لحاظ سے درست قدم نہیں ہے۔

واضح رہے چئیرمین نیب ہمیشہ سرکاری امور کی انجام دہی اپنے دفتری نمبر (لینڈ لائن) کے ذریعے کرتے ہیں اور براہ راست کسی سے موبائل فون پر رابطہ نہیں کرتے جس کیلئے نیب نے ایک طریقہ کار کا تعین کردیا ہے جس کے مطابق کام کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور موبائل فون کے ذریعے سرکاری امورسرانجام نہیں دیئے جاتے۔ یہ امرقابل ذکر ہے کہ نیب نے اب تک نیب کا جعلی افسر بن کر عوام کو لوٹنے والے 9 افراد کونہ صرف گرفتا رکیا ہے بلکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق متعلقہ فورمز پر قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔نیب ایک بار پھر عوام الناس، وفاقی اور صوبائی محکموں کے سربراہان، بزنس کمیونٹی اور پرائیویٹ افراد کوان کے مفاد میں آگاہ کرتا ہے کہ چئیرمین نیب اپنے موبائل فون کے ذریعے کسی بھی سرکاری امور سر انجام دہی کیلئے کسی کو بھی ٹیلیفون نہیں کرتے بلکہ اپنے دفتری فون (لینڈ لائن) کے ذریعے سرکاری فرائض سر انجام دیتے ہیں کیونکہ نیب ہمیشہ قانون اور آئین کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ نیب کے افسران /اہلکاران کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سرکاری فرائض قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سر انجام دیں کیونکہ خود احتسابی نیب کی اولین تر جیح ہے یہی وجہ ہے کہ نیب پر عوام کے اعتماد میں جہاں اضافہ ہواہے وہاں بعض نا عاقبت اندیش عناصرنیب کے جعلی افسر بن کر نیب کا نام استعمال کرتے ہوئے اپنے غیر قانونی کاموں کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے عوام الناس کو نہ صرف لوٹتے ہیں

بلکہ مبینہ طور پرہراساں بھی کرتے ہیں جس کی نیب مذمت کرتاہے۔ نیب ایک قومی ادارہ ہے جوہر شخص کی عزت و احترام پر سختی سے یقین رکھتاہے۔ چئیرمین نیب نے اس سلسلہ میں تمام ڈی جیز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ نیب میں آنے والے تمام افراد کی نہ صرف عزت نفس کا خیال رکھا جائے بلکہ ان سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔ نیب نے عوام الناس سے ایک بار پھر کہا ہے کہ چئیرمین نیب اور نیب کے کسی جعلی افسرکے حوالے سے موصول ہونے والی کسی بھی موبائل فون کال کی اطلاع کی تصدیق نیب کے ترجمان سے رابطہ کر کے کی جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…