اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مریم نواز کی گرفتاری سے بھارت کی کون سی خواہش پوری کی گئی؟شوہرکیپٹن (ر) صفدرنے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 9  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بھارت چاہتا تھا کہ پاکستان سے کوئی مقبول لیڈر مظفر آباد نہ جائے اور مریم نواز کی  گرفتار ی سے اس کی خواہش پوری ہو گئی۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ مظفر آباد میں بھارت کے خلاف بھرپور نفرت کا اظہار کیا جائے گا اور بھارت کو باور کرایا جائے گاکہ نوازشریف اگر جیل میں ہے تو فکر کی کوئی بات نہیں۔نواز شریف وہی نوازشریف ہے جس نے بطور

قائد حزب اختلاف نیلا بٹ میں پاکستان کو ایٹمی طاقت کے طور پر دکھا یا۔نواز شریف نے اعلان کیا تھاکہ بھارت اوور سمارٹ بننے کی کوشش نہ کرے میں بطور قائد حزب اختلاف بتانا چاہتا ہوں کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری اس لئے ہوئی ہے کہ وہ کہیں کشمیریوں کا کیس نہ لڑ نے چلی جائے اور بھارت بھی یہی چاہتا تھاکہ کوئی مقبول لیڈر شپ مظفر آباد نہ آئے اور بھارت کی خواہش پوری ہو گئی ہے۔ مریم نواز ایک ریلی لے کر پاکستان سے آزا د کشمیر جارہی تھیں او رانہیں روکد یا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…