پنگریو (این این آئی) خلیج بنگال میں بننے والا مون سون بارش کا سسٹم بھارت کے مختلف اضلاع میں تباہی مچانے کے بعدسندھ میں داخل ہوگیا ہے اس سسٹم کے باعث پنگریو اورگردونواح کے علاقوں سمیت زیریں سندھ میں بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے ہوااور پنگریو میں گرج چمک کے ساتھ گزشتہ شب سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جمعہ کے روزبھی جاری ہے بارش کے باعث شہری علاقوں میں نشیبی حصے زیرآب آگئے ہیں اورمعمولات زندگی بھی متاثرہوکررہ گئے ہیں
بارش شروع ہونے سے قبل ہی حیسکوعملے نے پنگریوگرڈاسٹیشن سے منسلک چارسوسے زائدقصبوں اوردیہاتوں میں بجلی کی فراہمی بند کردی جوکہ جمعہ کے روزبھی دن بھربندرہی جس کی وجہ سے صارفین کوشدیدمشکلات اورپریشانیوں کاسامناکرناپڑاپنگریوشہرمیں بھی بجلی کی فراہمی باربارمعطل ہوتی رہی بجلی نہ ہونے کے باعث سیوریج سسٹم سے برساتی اورسیوریج کے پانی کی نکاسی میں ٹاوؓن کمیٹی کے عملے کومشکلات درپیش آتی رہیں اورگندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث شہرکے مختلف بازار۔محلے اورگلیاں زیرآب آگئے دیہاتی علاقوں میں چنائی کردہ پھٹی اورمرچ کی فصلوں کونقصان پہنچا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز سے ضلع بدین اورزیریں سندھ کے دیگرعلاقوں میں تیزبارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جوکہ دوسے تین روزتک جاری رہے گا تیزبارشوں کی پشگوئی کے باعث عوام میں خوف وحراس پایاجاتا ہے جبکہ حکومتی محکمے متوقع بارشوں میں کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کررہے۔ واٹربورڈ کے عملے نے ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کی خصوصی ہدایات پر بارشوں سے قبل سیوریج لائنوں،مین ہولزکی صفائی،فراہمی ونکاسی آب کے پمپس پر جنریٹرز کی دستیابی،دھنسنے والی سیوریج لائنوں کی تبدیلی اور نہروں کے پشتوں کی مضبوطی کام مکمل کرلیاہے جبکہ تنصیبا ت کی حفاظت کے لئے عملہ کی تعیناتی مکمل کرلی گئی ہے،واٹربورڈ کے مرکزی کمپلین سینٹر سمیت تمام ضلعی شکایات مراکز پر تعطیلات کے دوران 24گھنٹے عملہ موجودرہے گا،
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کی گزشتہ رو ز دی گئی ہدایات پر واٹرڈسٹری بیوشن اورسیوریج کے تمام پمپنگ اسٹیشنز پر جنریٹر کی فراہمی یقینی بنادی گئی ہے،متوقع بارشوں کے دوران بجلی کی معطلی کی صورت میں پمپنگ اسٹیشنز کو جنریٹرز کی مددسے رواں رکھنے کیلئے ایندھن کا ذخیرہ بھی کرلیا گیا ہے،قصبہ کالونی،سائٹ ٹاؤن،ایجکٹر 14کھارادر پچرروڈ پمپنگ اسٹیشن مولا مدد سیوریج پمپنگ اسٹیشن لیاری،شیریں جناح سیوریج پمپنگ اسیشن،کلفٹن پمپنگ اسٹیشن،چاکیواڑہ سیوریج پمپنگ اسٹیشن،
یوسی 36لیاری پمپنگ اسٹیشن،ٹینری روڈ سیوریج پمپنگ اسٹیشن،جمیلہ پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگر فراہمی ونکاسی آب کے پمپنگ اسٹیشن پر جنریٹرزکی فراہمی ممکن بنادی گئی ہے،دھابیجی،گھارو،پپری پمپنگ اسٹیشنز سمیت دیگرتنصیبات کو برساتی پانی سے بچانے کیلئے جھاڑیوں کی صفائی برساتی نالوں کی صفائی، نشیبی مقامات کی مٹی سے بھرائی اورنہروں کے کمزور پشتوں کی مرمت کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے، علاوہ ازیں واٹربورڈ کے عملے نے ٹیپوسلطان روڈ پرہزارہ سائٹ ٹاؤن،سیکٹر 11ای،دھنسنے والی 15انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیلی کے
کام کا آغازکردیا ہے،یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم ڈی واٹربورڈ نے اعلیٰ افسران کے خصوصی اجلاس کے دوران اس ضمن میں واٹربورڈ کے افسران اورانجینئر ز کو ہدایا ت جاری کی تھیں۔ حیسکو میں رین ایمرجنسی کے مد نظر تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، حیسکو ہیڈکوارٹر اور ڈی سی آفس میں کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے، تمام آپریشن، GSC،GSO،کنسٹریشن کے افسران اور تیکنیکی عملے کو 24 گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ صارفین کی شکایات موقع پر حل ہو سکیں۔حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو انتظامیہ کی طرف سے
مون سون کی جاری برسات کو مد نظر رکھتے ہوئے حیسکو ہیڈ کوارٹر اور ڈپٹی کمشنر آفس میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں، تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں تاکہ بجلی صارفین کی شکایات کو سننے کے بعد فوری حل کیا جا سکے، حیسکو چیف آپریٹنگ آفیسر محمد سلیم خان کی سربراہی میں کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں، ترجمان کے مطابق برسات اور طوفان کی وجہ سے تعطل کی وجہ بننے والے درختوں کی کٹائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جس سے موسلا دھار برساتوں کے دوران بھی بجلی فراہمی بہتر وولٹیج
کے ساتھ جاری رہے گی۔ مون سون کی بارشوں کا نیا سسٹم سانگھڑ میں بھی داخل، تیز آندھی کے ساتھ برسات نے بلدیہ کی ناقص کارکردگی کے پول کھول کر رکھ دیئے۔ سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ محکمہ واپڈہ کی جانب سے بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔ سانگھڑ اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ سمیت گردونواح کے علاقوں میں مون سون کی حالیہ بارشون نے تباہی مچادی تیز آندھی کے ساتھ وقفے وقفے سے گرج چمک کے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے شروع ہوتے ہی بلدیہ کی ناقص کارکردگی کے پول کھل گئے ڈرینج سسٹم درہم برہم سانگھڑ اور نشیبی علاقے زیرے آب آگئے
جبکہ محکمہ واپڈا نے بھی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بجلی کی فراہمی معطل کردی جبکہ صبح ہی سیشہربھر میں حبس اور شدید گرمی کے باعث زندگی مفلوج تھی بارش ہوتے ہی گرمی کا زور ٹوٹ گیا بارش کے ساتھ آنے والی آندھی نے تباہی مچادی کئی سائن بورڈ ڈش انٹینااور چھتیں آڑگئی اورتیز بارش کے باعث نالیاں ابل پڑی نالیوں کا پانی سڑکوں پرجمع ہوگیا شہر کی مین شاہرائیں گلی محلے دریا کا منظر پیش کرنے لگے نشیبی علاقے جن میں میرپورخاص چونک، چاندنی چونک، اتفاق چونک، موبائیل مارکیٹ، ڈھک پاڑہ، کرنالی محلہ، زاہد ٹاون،سوسائٹی، المنصورہ کالونی، اسلام آباد کالونی، ودیگر علاقے زیرے آب آگئے اور زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی دوسری جانب ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے۔