لاہور(این این آئی) پنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں کے سر پر بھی سوشل میڈیا ویڈیو ایپلیکیشن ٹِک ٹاک کا نشہ چڑھ کر بولنے لگا،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں وردی میں ملبوس خاتون پولیس اہلکار کو موسیقی کی دھن پر مختلف انداز میں اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وردی میں رقص کرنے والی خاتون پولیس اہلکار کی ویڈیو نے اپ لوڈ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپرٹنڈنٹ پولیس ہیڈ کواٹرز اقرار شاہ کا کہنا ہے کہ وردی میں ڈانس کے پوز بنانے والے خاتون کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بہت سے پولیس اہلکاروں کی وردی میں ڈانس کرتے پوئے ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جس کے بعد اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی تاہم خواتین پولیس اہلکار کی ایسی ویڈیو منظر عام پر آنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔