پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آل پاکستا ن انجمن تاجران نے چار روزہ ہڑتال کی کال واپس لے لی،بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

datetime 9  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آل پاکستا ن انجمن تاجران نے حکومت سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت اوربھارت سے کشیدگی کے پیش نظر اگست میں دی گئی چار روزہ ہڑتال کی کال واپس لے لی،15اگست کو ملک بھر کی تاجر تنظیمیں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں گی۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے دیگر عہدیدداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فکسڈ ٹیکس سکیم تاجروں کی مشاورت سے بنے گی۔کوئی نوٹس اور آڈٹ نہیں ہوگا،رقبہ کی بجائے کاروبار کے والیم کے مطابق فکسڈ ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر کی تعریف پر ابھی بھی اختلاف ہے اس کے لئے چار تاجر اور دو ایف بی آر کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنے گی۔یہ تجویز آئی ہے کہ ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لئے ہول سیلر اور ڈسٹری بیوٹرز کیلئے الگ اور دوکاندار تاجر کیلئے الگ سکیمیں بنا لی جائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ طے ہوا ہے کہ 30ستمبر تک فکسڈ ٹیکس سمکیم کی تمام تیاری اور قانونی منظوری کے تمام مراحل مکمل کر لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط کے حوالے سے مذاکرات میں بھی پیشرفت ہوئی ہے او ریہ طے پایا ہے کلہ جو ریٹیلر فکسڈ سکیم کا حضہ ہوں گے ان کو اپنے گاہکوں کو مال فروخت کے وقت شناختی کارڈ وصول نہیں کرنا ہوگااور چاہے گاہک کی خریداری پچاس ہزار یا اس سے اوپر کی ہو۔اس حوالے سے بھی چھ رکنی کمیٹی عید کی تعطیلات کے بعد اجلاس میں فیصلہ کرے گی کہ اگر شناختی کارڈ کی شرط ختم کر دی جائے تو ٹرن اوور کی تصدیق کرنے کا کیا میکنزم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 15اور16اگست اور 26اور27اگست کو دی گئی ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایف بی آر عید کی تعطیلات کے بعد اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے مسائل کو حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر مارکیٹوں میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کے بینرز آویزاں کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…