اسلام آباد (این این آئی) پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے فریال تالپور کی حالت تشویش ناک قرار دے دی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے رائے دی کہ فریال تالپور کو ایسی حالت میں جیل منتقل کیا جانا درست نہیں ہوگا۔ نیب اہلکاروں نے ڈاکٹروں کی رائے کو مسترد کردیا اور فریال تالپور کو زبردستی جیل لے جانے پر اصرار کیا۔
ذرائع کے مطابق فریال تالپور کے وکیل فاروق نائیک نے نیب اہل کاروں کے روئیے کو نامناسب قرار دے دیا۔فریال تالپور کو عدالت نے 19 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات دئیے ہیں،بعد ازاں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد پہنچے اور اپنی پھوپھی کی عیادت کی۔