اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے ورلڈ ٹورازم کے ایکزیکٹیو بورڈ کے سربراہ بولوت بیگسی نے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2020میں ورلڈ ٹورازم فورم کا انعقاد پاکستان میں کیا جائے گا جس میں 1ہزار غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے
روز وزیر اعظم عمران خان سے ورلڈ ٹورازم کے ایکزیکٹیو بورڈ کے سربراہ بولوت بیگسی نے وفد کےہمراہ وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاکستان کو 2020میں ورلڈ ٹورازم فورم کی میزبانی مل گئی اب پاکستان میں 2020میں ورلڈ ٹورازم فورم کا انعقاد کیا جائے گا اور اس 5روزہ فورم میں ایک ہزار غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے اس موقع پر وزیر اؑعظم نے وفد کو پاکستان میں سیاحت کے مواقوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں سیاحت بڑھانے کے اقدامات پر توجہ دے رے ہیں ماؤنٹین ،مذہبی،ساحلی سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں بے انتہا استعداد موجود ہے لیکن ماضی میں سیاحت کے فروغ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی لیکن اب ہماری حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ قدرتی حُسن ،ماحولیات کے تحفظ سمیت سماجی اقدار کی پاسداری کو یقینی بنا رہے ہیں بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر 8سیاحتی مقامات بنانے جارہے ہیں۔