پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

احتساب عدالت نے فریال تالپور کیلئےکیا حکم جاری کر دیا

datetime 9  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو کو 19 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ فریال تالپور پولی کلینک اسپتال میں داخل ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئیں،فریال تالپور کو ڈاکٹرز کی جانب سے میڈیکلی فِٹ قرار دئیے جانے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج طاہرمحمود نے جعلی

اکاؤنٹس ریفرنس کی سماعت کی۔ دوران سماعت نعت ریفرنس کے تفتیشی افسر محمد علی ابڑو عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ فریال تالپور سے تفتیش مکمل کرلی ہے۔ تفتیشی افسر نے تفتیش کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔ نیب نے فریال تالپور کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کردیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا ہے کہ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ اس حالت میں فریال تالپور کو سفر کی اجازت نہیں دے سکتے، اب ہمارے لئے فریال تالپور کو عدالت لانا ممکن نہیں۔ ہمیں مزید جسمانی ریمانڈ نہیں چاہیے جوڈیشنل ریمانڈ ہی دے دیں۔ ڈیوٹی جج طاہر محمود نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ کو پیش کیے بغیر جوڈیشل ریمانڈ کیسے لکھ دیں؟ کوئی قانون مجھے بتادیں جس کے تحت ملزم کو جوڈیشل کروں۔ دوسری جانب فاروق ایچ نائیک نے فریال تالپور کا جوڈیشل ریمانڈ دینے کی مخالفت کردی اور 16 اگست تک مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کر دی۔ فاروق ایچ نائیک نے موقف اپنایا کہ چیئرمین نیب نے فریال تالپور کے لئے ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز فریال تالپور سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ لیا گیا تھا۔ نیب کے تفتیشی افسر نے گزشتہ روز فریال تالپور سے کوئی تفتیش نہیں کی۔ فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ فریال تالپور علالت کے باعث ہسپتال میں ہیں، عدالت انہیں ریلیف دے۔ عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے فریال تالپور کو 19 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ آخری اطلاعات تک فریال تالپور اس وقت پولی کلینک ہسپتال میں داخل ہیں، جنہیں میڈیکلی فِٹ قرار دیے جانے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…