نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی جنگی طیاروں نے مختصر وقت کیلئے ایل او سی عبور کیا اور مقبوضہ کشمیر میں داخل اندازی کی ہے ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ کا طیارہ IL-78 ایئر ریفیوئلنگ ٹینکر طیارہ کشمیر کے علاقے کے بالکل قریب تھا ایل او سی کو عبور کرکے تھوڑے ہی ٹائم میں واپس لوٹ گیا ۔ انڈین میڈیا کا مزید کہناتھا کہ
پاکستان کچھ تو ہے جس کی پلاننگ کر رہا ہے اور الزام تراشی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ ایل او سی پر دہشت گرد بھجوا رہا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر کی حالات کو خراب کیا جا سکے ۔ بھارتی میڈیا نےمزید دعویٰ کیا ہے کہ چونکہ پاکستانی حکومت پر بھارت کے حالیہ اقدام کے بعد عوام کی طرف سے شدید دباؤ ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر دیا تھا۔