ملتان (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) جہانیاں کے ایم پی اے حاجی عطاء الرحمان دبئی فرار ہو گئے ہیں، لیگی ایم پی اے پر طالبہ سے گیارہ ماہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کا الزام ہے، لڑکی کو بازیاب کروا کر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے، ملتان کے سی پی او زبیردریشک
نے کہا کہ عطاء الرحمان کے خلاف پولیس نے تھانہ بی زیڈ یو میں مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کو ایک ہفتہ غائب رہنے کے بعد لاہور سے بازیاب کروا کر پولیس نے اپنی تحویل لے لیا ہے، لڑکی کے بیان کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔