منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

تاریخ کے دوراہے پر کھڑی قوم کو نالائق حکمران تباہی کی طرف لے جارہا ہے ، شہبازشریف کی مریم نواز کی گرفتاری کی شدید مذمت

datetime 8  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مریم نوازشریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تاریخ کے دوراہے پر کھڑی قوم کو نالائق حکمران تباہی کی طرف لیجارہا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قوم کو مسلسل خبردار کررہا ہوں، جھوٹ کی ترجمانی بند نہ ہوئی تو بڑا حادثہ ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ جھوٹ اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر مریم نوازشریف کی بلاجواز گرفتاری غلط موقع پر سراسرغلط اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی انتقام میں اندھی حکومت میں نہ ظرف ہے اور نہ ہی اتنی دانائی کہ معاملات کی نزاکت کو سمجھے۔انہوں نے کہاکہ عید سے قبل مریم نوازشریف کی گرفتاری سے کیا پیغام دیا جارہا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور اس کے نواسوں کے سامنے مریم نواز شریف کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت، قابل افسوس اور شرمناک ہے۔انہوں نے کہاکہ نیازی حکومت ایسی اوچھی حرکتوں سے نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کو نہیں جھکا سکتی۔انہوں نے کہاکہ یہ کیسا احتساب اور انصاف ہے کہ گرفتاری بعد میں ہوتی ہے اور خبر پہلے آجاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے محاذ پر قوم کی رسوائی کا باعث بننے والی حکومت اپنی پے درپے حماقتوں سے بی جے پی کو سیاسی فائدہ پہنچارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی اپوزیشن فتح کرنے کے بجائے کشمیرپر قومی مفادات کی حفاظت پر توجہ دے ۔انہوں نے کہاکہ مریم نوازشریف کو اس لئے گرفتار کیاگیا کہ وہ کشمیریوں کے حق میں ریلیاں اور جلسے کیوں کررہی ہے؟ ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کشمیریوں کو آوازبلند کرنے سے روک رہی ہے۔

نیازی پاکستان میں اپوزیشن کو کشمیریوں کے حق میں سرگرمیوں سے روک رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مریم نوازشریف کی گرفتاری ثبوت ہے کہ نالائق اعظم ایک نہتی لڑکی سے کس قدر خوفزدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے ہی خبر تھی کہ یم نوازشریف کو گرفتار کرلیاجائیگا ۔انہوں نے کہاکہ مریم نوازشریف کشمیریوں کے حق میں آواز کیوں بلند کررہی ہیں، نالائق اور نااہل حکومت کو برداشت نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے آگے سر نہیں جھکائیں، قومی مفادات کا سودا نہیں کرنے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کو بھلے کالا پانی بھجوا دیں لیکن جھوٹ کے پردے میں قومی مفادات نیلام نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو دیوار سے لگایاجارہا ہے، نیازی منصوبہ پاکستان پر نافذ نہیں ہونے دیں گے، یہ سازش بے نقاب ہوچکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…