اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ پاکستان کیساتھ ہاتھ کرگیا۔۔۔!!!مسئلہ کشمیر پر بھارت سے ملکر کس منصوبےپر کام کیا؟حیران کن انکشافات

datetime 7  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ذرائع یہ بات کر رہے ہیں کہ مودی تمام صورتحال سے متعلق ٹرمپ کو ایک بار نہیں بلکہ دو بار بتا چکے تھے۔

مودی نے دوسری بار رواں سال فروری میں ٹرمپ کو اس متعلق آگاہ کیا تھا۔امریکی صدر جانتے تھے کہ کشمیر میں کیا ہونے جا رہا ہے لیکن انہوں نے وزیراعظم عمران خان سمیت وزارت خارجہ میں سے کسی کو بھی اس متعلق نہیں بتایا کہ ہندوستان یہ کرنا چاہ رہا ہےاور اب یہ بھی سمجھ آ گئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کیوں کی اور انہوں نے یہ کیوں کہا کہ مودی نے مجھے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا کہا تھا۔اب یہ ساری بات سمجھ آ گئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بیان کیوں دیا تھا۔امریکا کو معلوم تھا کہ کشمیر میں اب حالات خراب ہونے جا رہے ہیں جس کے بعد امریکا اس پر بات کرنے کو تیار ہو گا جسے ثالثی کا نام دیا جائے گا۔یہ نہیں کہ امریکا مسئلہ کشمیر کا کوئی حل ڈھونڈ لے گا یا بھارت کو کشمیر میں جانے سے روک دے گا۔امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان کی ساری توجہ افغانستان پر ہو لیکن امریکا کسی صورت پر بھی انڈیا کو ناراض نہیں کرے گا۔مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان اور امریکا پاکستان کے ساتھ ہاتھ کر گیا ہےاور ہماری خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…