کہاں حاصل بزنجو کہاں جنرل فیض؟ جانے دیں ان کی اوقات ہی کیا ہے، شیخ رشید نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا اہم تجویز دے دی

2  اگست‬‮  2019

کراچی(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کہاں حاصل بزنجو کہاں جنرل فیض، میں آصف غفور کو کہوں گا کہ آئی ایس پی آر کو جواب دینے کی ضرورت ہی نہیں تھی، جانے دیں ان کی اوقات ہی کیا ہے، سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اپنا بچہ قرار دیا جسے انہوں نے خود بنایا تھا، اب بچہ بچ گیا ہے تو وہ رو کیوں رہے ہیں، بلاول بھٹو مجھ سے استعفیٰ مانگے تو دے دوں گا، لیکن مولانا فضل الرحمٰن کے ہاتھ میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔

انہوں نے یہ بات کراچی میں پریس کانفرنس   سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ریلوے کی صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث ٹریک متاثر ہونے کی وجہ سے 90 روز کے اندر کراچی میں 5 اور لاہور میں 2 نئی واشنگ لائز بنائی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ 138 ٹرینیں اور50 مال گاڑیاں چل رہی ہیں، ایم ایل 1 کے تحت ہی نئی سگنلز اور نئے ٹریک بنائے جائیں گے اور یہاں سے ٹریک اکھاڑ کر برانچ لائنز میں لے جائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے گرد و نواح میں سیکڑوں افراد ٹریک پر بیٹھے رہتے ہیں جبکہ سکھر میں ٹریک کے ساتھ قبریں تعمیر کرلی گئی ہیں جو افسوسناک پہلو ہے، اس پر قوم کو توجہ دینی ہے اس طرح ٹرین نہیں چل سکتی کیونکہ 70 فیصد آبادی کے درمیان سے ٹریک گزرتا ہے اور مسافروں کی تعداد 70 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ تک جاپہنچی ہے۔انہوں نے بتایا کہ واشنگ لائن کے ساتھ ساتھ کراچی سرکلر ریلوے کا 38 کلومیٹر تک ٹریک خالی کروایا جاچکا ہے، اب 4 سے 5 کلومیٹر رہ گیا ہے جسے سندھ گورنمنٹ کے تعاون بغیر خالی کرانا ممکن نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سندھ ایکسپریس کو سکھر کے بجائے ملتان تک توسیع دی جارہی ہے جو کراچی سے ملتان جائے گی، لاڑکانہ میں صورتحال انتہائی ابتر ہے اس پر میں سندھ حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ خدا کے واسطے ان پر رحم کھائیں کہ بچے بھی پٹریوں پر پیدا ہورہے ہیں۔وزیر ریلوے نے بتایا کہ 10 اگست سے سندھ ایکسپریس ملتان کے لیے چلنا شروع ہوجائے گی،

اس کے ساتھ ایندھن کی قیمت بڑھنے کے باعث مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ سے ‘ایس اے پی ٹی ایل’ کا معاہدہ ہونے جارہا ہے جس کی وجہ سے کراچی شہر میں داخل ہوئے بغیر مال اپ ٹاؤن کی جانب روانہ ہوجائے گا جس سے کراچی کے ٹریفک اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔گاڑیوں کے حادثات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حادثات کی تعداد گزشتہ سالوں سے کم ہے، اب تک تین بڑے حادثے ہوئے ہیں، 18گھنٹے کام کرتا ہوں اس سے زیادہ میں کام نہیں کر سکتا، یہ پٹری اتنی زیادہ پرانی ہے کہ صرف ایم ایل ون بننے کی صورت میں ہی ریلوے محفوظ ہوسکتی ہے جس کا آغاز اسی سال ہو جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریلوے زبردست انداز میں چل رہی ہے، بڑی عید پر کوئی سیٹ خالی نہیں، 11 ہزار سے 13 ہزار ٹرینز ہوگئی ہیں، ترقی کا راز ایم ایل ون ہے جبکہ امریکا سے آئے ہوئے 9 لوکوموٹیو خراب ہیں جو 15 اگست تھ ٹھیک ہوجائیں گے۔مریم نواز اور بلاول بھٹو کی حکومت مخالف تحریک کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’بلاول بھٹو مجھ سے استعفیٰ مانگے تو دے دوں گا، لیکن مولانا فضل الرحمٰن کے ہاتھ میں استعفیٰ نہیں دوں گا‘۔شیخ رشید نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ آصف زرداری سب پہ بھاری ہے، میں کہوں گا کہ راولپنڈی کی ایک سیٹ سب پہ بھاری ہے۔سینیٹر حاصل بزنجو کے حساس ادارے کے سربراہ کے بارے میں دیے گئے ریمارکس پر شیخ رشید نے کہا کہ ’کہاں حاصل بزنجو کہاں جنرل فیض، میں آصف غفور کو کہوں گا کہ آئی ایس پی آر کو جواب دینے کی ضرورت ہی نہیں تھی، جانے دیں ان کی اوقات ہی کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…