منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

سینیٹرزکے بکنے کا  تاثر درست نہیں،ہارس ٹریڈنگ کرتے تو پھر کیا ہوتا؟صادق سنجرانی تحریک عدم اعتماد سے کیسے بچ نکلے؟حکومت کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی کامیابی کو ”سب کی جیت“ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ قانون سازی کیلئے اپوزیشن کی مدد در کار ہوگی، اپوزیشن کو اب سنجیدہ ہونا چاہیے، سارے سینیٹرز باوقار ہیں،سینیٹرزکے بکنے کا  تاثر درست نہیں،ہارس ٹریڈنگ کرتے تو ہمارے ووٹ اس سے زیادہ ہوتے،اپوزیشن نے احتساب سے بچنے کیلئے ایوان میں رخنہ ڈالا تو ایسے نہیں ہونے دیں گے،

عید کے بعد احتساب کا عمل مزید تیز ہو گا۔ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ شروع دن سے موقف تھا کہ اپوزیشن جو کام کرنے جارہی ہے وہ ہاؤس کی سپرٹ کی خلاف تھی۔ انہوں نے کہاکہ مولانا نے ایسا بیان دیا جیسا ہم ان سے مدد مانگنے گئے تھے،مدد وہ اپنے آپ کی نہ کر سکے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ہر ایک سے رابطے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے لوگ احتساب سے بچنے کیلئے مہم چلا رہے تھے،اپوزیشن کے سینیٹرز کو بھی احساس تھا۔ انہوں نے کہاکہ قانونی سازی کیلئے اپوزیشن کی مدد درکار ہو گی،یہ کامیابی صادق سنجرانی کی نہیں سب کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو اب سنجیدہ ہونا چاہئے،اپوزیشن کو اب روز روز کی واک آوٹ کا رویہ بدلنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹرزکے بکنے کا  تاثر درست نہیں،سارے سینیٹرز با وقار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہارس ٹریڈنگ کرتے تو ہمارے ووٹ اس سے زیادہ ہوتے،جن لوگوں نے سنجرانی کے حق میں ووٹ دیا انہوں نے سینیٹ کا وقار بچایا۔ انہوں نے کہاکہ کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھانا چاہئے جس سے جمہوریت غیر مستحکم ہو۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے ساتھ ملکر ہاؤس کو چلایا جائے گا،اپوزیشن نے احتساب سے بچنے کیلئے ایوان میں رخنہ ڈالا تو ایسے نہیں ہونے دیں گے،عید کے بعد احتساب کا عمل مزید تیز ہو گا۔ سینیٹر فیصل جاویدنے کہاکہ اللہ کے شکر گزار ہیں جو فتح نصیب ہوئی ہے،صادق سنجرانی کے خلاف کوئی بھی چارج شیٹ نہیں تھی۔

انہوں نے کہاکہ کوئی بھی سینیٹر نہیں تھا جو ان سے ناخوش ہو،سمجھ نہیں آئی کہ یہ تحریک آئی کیوں تھی؟ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی جیت ہوئی، پاکستان کی جیت ہوئی اور صادق سنجرانی کی جیت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹرز نے اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا،جو مرضی ہو جائے عمران خان ان کو این آر او نہیں دے گا۔ انہوں نے کہاکہ آج سے غلامانہ سوچ ختم ہوگئی ہے،چارٹر آف کرپشن کو شکست ہوئی، انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آگے جانے کا واحد راستہ احتساب کا عمل ہے،آنے والا وقت پاکستان کے لیے زبردست ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح عمران خان دن رات محنت کررہے ہیں جلد پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔ شبلی فراز نے ایک بارپھر کہاکہ ہم نے مولانا فضل الرحمن کو عزت دی لیکن ان کو راس نہیں آئی،انہوں نے ایسے بیان دیا جیسے ہم کوئی ان سے مدد مانگنے گئے تھے،مولانا صاحب اسلام کے نام کو استعمال کرتے ہیں،اب پاکستان بدل چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…