دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کا معاملہ، بھارت بات چیت کو تیار نہیں، پاکستان نے بھی بھارت کو آگاہ کر دیا

25  جولائی  2019

اسلام آباد ( آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ کا ہفتہ وار بریفننگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کے حوالے سے بھارت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے دی جائے گی۔کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دینے کے حوالے سے کام جاری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان امریکا پہلا اور کامیاب دورہ کر کے واپس آ گئے ہیں۔ پاک امریکا تعلقات معمول پر آ رہے ہیں۔امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی۔صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی ثالثی کی خدمات پیش کیں۔وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ کے جذبے کو سراہا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔بھارت بات چیت کو تیار نہیں لیکن ان کے پاس اور کوئی راستہ بھی نہیں وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان بیان دے چکے ہیں۔طالبان سے ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان کی وضاحت نہیں کر سکتا۔افغان عمل میں پاکستان کا کردار سہولت کاری کا ہے۔ پاکستان کے کردار کو امریکا سمیت کئی ممالک نے تسلیم کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ ہم نے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کی اطلاعات سی آئی اے کو فراہم کی تھیں۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان امریکا کامیاب دورہ کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دورہ امریکہ سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر پارٹی رہنماں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کہ فقیدالمثال استقبال پر وہ تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…