ماضی میں طویل مصافحہ کرنے والے امریکی صدر ٹرمپ وزیراعظم عمران خان سے مصافحہ کرتے وقت روایت کو برقرار کیوں نہ رکھ سکے؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

23  جولائی  2019

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کےدوران طویل مصافحہ کرنے کی اپنی روایت کو برقرار نہ رکھا اور عمران خان سے آداب کے مطابق مصافحہ کیا،امریکی صدر نےجاپانی وزیراعظم، کینیڈین وزیراعظم اور فرانسیسی صدر سے طویل مصافحے کیے تھے۔

قومی نجی روزنامے کے مطابق عالمی رہنمائوں کے ساتھ ناموزوں طریقے سے مصافحہ کرنے کے حوالے سے مشہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے وائٹ ہائوس کے دروزاے پر انکا استقبال کرتے ہوئےصرف کچھ سیکنڈز کےلئے ہاتھ ملایا تاکہ حسب معمول تصویر لی جاسکے۔امریکی صدر کی جانب سے انتہائی مختصر مصافحے نے کئی امریکی اور مغربی میڈیا کے تجزیہ کاروں کو چونکاکر رکھ دیا۔ماضی میں ٹرمپ نے جاپانی وزیرا عظم سے فروری 2017 میں ملاقات کےدوران 19 سیکنڈزکا طویل مصافحہ کیا تھا جسے امریکی اورعالمی میڈیا نے نمایاں کوریج دی تھی۔فروری 2017 میں جب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے ٹرمپ سے ملاقات کی تو وہ پہلے سے ہی اس مصافحے کےلئے تیار تھے۔اپریل 2018میں فرانسیسی صدر نے جب امریکا کا دورہ کیا تو ایمانوئل ماکغون سے بھی ٹرمپ نے طویل مصافحہ کیاتھا۔مئی 2017میںدونوں عالمی رہنمائوں کے درمیان مصافحے نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے درمیان توجہ حاصل کی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…