حسین حقانی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں، بلاول بھی امریکہ میں ہیں کہ کسی طرح یہ دورہ ناکام ہو جائے لیکن یہ لوگ نہیں جانتے کہ۔۔۔! وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو اتنی زیادہ اہمیت کیوں دی جا رہی ہے؟ مبشر لقمان نے بڑا دعویٰ کر دیا

22  جولائی  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان واشنگٹن پہنچ چکے ہیں اور ان کے سرکاری دورے کا آغاز ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک کمرشل فلائٹ کے ذریعے امریکہ گئے، اس سے پہلے جب بھی کوئی پاکستان کا وزیراعظم باہر جاتا تھا تو وہ قومی خزانے پر ایک بوجھ ہوتا تھا،

ایک دفعہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف جب بیمار تھے تو پہلی دفعہ یوکے گئے تھے تو پی آئی اے کے ایک جہاز کی باقاعدہ ان کے لیے سیٹیں بدلی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ میں عمران خان کے دورے کو ناکام کرنے کے لیے لابی سرگرم ہے اور اس کی قیادت حسین حقانی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں بلاول بھٹو بھی امریکہ میں موجود ہیں۔ ن لیگ کی بھی بڑی کوشش ہے کہ کسی طرح وزیراعظم پاکستان کا دورہ ناکام ہو جائے، مبشر لقمان نے کہا کہ یہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ اگر وزیراعظم پاکستان کا دورہ ناکام ہوتا ہے تو یہ پاکستان کے لیے اچھا نہیں ہوگا، اپنی ذاتی سیاست کو چھوڑ کر ان لوگوں کو پاکستان کی بقاء کے بارے میں سوچنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اس دورے سے پتہ چلتا ہے کہ خطے میں پاکستان کی کیا اہمیت ہے، امریکہ کو افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی ضرورت ہے، پاکستان اگر افغانستان کی مدد کرتاہے تو افغانستان پرامن ہو سکتا ہے افغانستان اگر پرامن ہوتاہے تو پورا خطہ پرامن ہو سکتا ہے۔ بھارت کے افغانستان میں کیمپ کو امریکہ اور افغان حکومت کی مدد سے ختم کیا جائے، تاکہ وہ خطے کو غیر مستحکم نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ عالمی عدالت نے مان لیا، کلبھوشن یادیو کے کیس کے فیصلے کے بعد یہ ثابت ہو گیا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی جاسوس تھا اور اسے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھیجا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…