منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

 میں برباد ہو چکا ہوں، اب اگر مجھے پھانسی بھی ہو جائے تو پروا نہیں ہے،نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل میں ملوث عاطف زمان کھل کربول پڑا،سنسنی خیز انکشافات

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس سمیت 2افراد کے قتل میں ملوث ملزم عاطف زمان نے کہا ہے کہ میں برباد ہو چکا ہوں، اب اگر مجھے پھانسی بھی ہو جائے تو پروا نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق ہفتے کو پولیس سرجن نے ملزم عاطف زمان کا طبی معائنہ کیا تھا، سٹی کورٹ میں مرید عباس قتل کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر عتیق الرحمن نے ملزم عاطف زمان کی ایم ایل او رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

ایم ایل او رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم عاطف زمان کو سینے کے اوپری حصے پر گولی لگی جو پشت سے باہر نکلی، تفتیشی افسر عتیق الرحمن نے عدالت کو بتایا کہ میں نے عاطف زمان کو بتایا کہ اگر اعترافِ جرم کرتے ہو تو تمہیں پھانسی کی سزا ہو سکتی ہے، جس پر ملزم عاطف زمان نے کہا کہ میں برباد ہو چکا ہوں، مجھے اب پھانسی بھی ہو جائے تو کوئی پروا نہیں ہے۔عدالت نے پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کی درخواست منظور کرتے ہوئے عاطف زمان کا 164 کا بیان کل ریکارڈ کرنے کا حکم دیا جبکہ ملزم سے اس کے وکلا اور اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت بھی دے دی۔دریں اثناء مقتول اینکر مرید عباس کے سسر عظیم خان نے کہا ہے کہ انہوں نے بھی عاطف زمان کے پاس 50سے60 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی اور جب ان سے پیسے دینے کا تقاضہ کیا گیا تو انہوں نے فون پر بدتمیزی کی۔عظیم خان نے کہاکہ وہ پولیس کی تفتیش سے مطمئن ہیں اوراس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔دوسری طرف عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم کے بھائی عقیل نے اپنے ایک بیان میں پولیس کو بتایا کہ ندیم نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خود کشی کی کوشش کی۔عقیل نے بتایا کہ ٹی وی چینلز پر مختلف خبریں چل رہی تھی کہ ندیم نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کی۔عقیل نے بتایاکہ ندیم چھ ماہ سے عاطف زمان کا ڈرائیور تھا۔ان کی نوکری ایسی ہے جس کی وجہ سے ان کا اپنے گھر بہت کم آنا جانا ہوتا ہے اس لئے ان کو زیادہ چیزوں کا علم نہیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی ساؤتھ کراچی شیراز نذیر کے مطابق گزشتہ دنوں عاطف زمان کے ڈرائیور نے بھی خود کشی کرنے کی کوشش کی ہے، شیراز نذیر نے بتایا کہ عاطف زمان کے ڈرائیور نے تفتیش سے تنگ آ کر خود کشی کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ندیم کا گھر ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہے، اگر اس کے خلاف خود کشی کی کوشش کا مقدمہ درج ہوا تو وہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہی ہو گا۔ایس ایس پی ساؤتھ کراچی نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کے کسی انویسٹر نے تنگ آ کر خود کشی کی ہے، مختلف اسپتالوں سے معلوم کیا لیکن ایسا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے، نیب کو عاطف زمان کیس میں تمام چیزوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…