اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے حکومت ملک میں قائم 30 ہزار مدارس کو رجسٹرڈ کرے گی جہاں انگریزی، حساب اور سائنس بھی نصاب کا حصہ ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شفقت محمود نے کہا کہ حکومت مدارس میں زیر تعلیم بچوں کے امتحانات منعقد کرے گی اور پہلا بیچ اگلے جون تک متوقع ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں قائم مدارس پر الزام لگایا جاتا ہے کہ یہاں نفرت کو ہوا دی جاتی اور یہ ’دہشت گردوں کی نرسری‘ ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی مذہب اور عقائد کے خلاف نفرت آمیز تقریر کی گنجائش نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم نصاب کا جائزہ لیں گے کہ اس میں کسی مذہب اورعقائد کے خلاف نفرت آمیز مواد توموجود نہیں۔