منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

”ملک میں ان کی نہیں کسی اور کی حکومت ہے“،امریکی صدر نے حافظ سعید کی گرفتاری کا کریڈٹ لیا ہے‘ مولانا فضل الرحمان نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 20  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ”ملک میں ان کی نہیں کسی اور کی حکومت ہے“،25جولائی کو پشاور میں اور 28مارچ کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا،حج او رمحرم کے ایام کو دیکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے اسلام آباد کی طرف سفر میں رکاوٹ او رتعطل آرہا ہے لیکن ہمارا فیصلہ اٹل ہے، پاکستان کی نظریاتی شناخت کو تبدیل کرنے کیلئے گزشتہ دس سالوں سے عمران خان کی صورت میں تیاریاں کی جارہی تھیں کہ اسے وزیر اعظم بنایا جائے گا،

آج آئین میں موجود اسلامی دفعات، ناموس رسالت اور ختم نبوت نشانے پر ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے حافظ سعید کی گرفتاری کا بھی کریڈٹ لیا ہے،ملک کا ایسا کوئی کونہ اور گلی محلہ نہیں ملے گا جہاں پر مدرسہ نہ ہو لیکن ہمیں کہہ رہے ہیں قومی دھارے میں آ جائے، ہم آپ کو کہتے ہیں آپ اسلامی دھارے میں آئیں۔جامعہ اشرفیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے، مہنگائی سے عوام کی کمرٹوٹ گئی ہے، پہلے بجٹ میں ہی تاجروں نے اپنی دکانیں بند کردیں، حکومت کے پہلے بجٹ پر تاجربرادری نے جو ردعمل دیا ہے وہ اس پر عدم اعتماد ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو لوگ ملک کی معاشی تباہی کے ذمہ دارہیں وہ دھڑا دھڑ سیاسی لوگوں کو گرفتارکررہے ہیں اور اپنی نالائقی سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ان کی نہیں کسی اور کی حکومت ہے، ”ملک میں ان کی نہیں کسی اور کی حکومت ہے“۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے متعلق جج کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں رہا کردینا چاہیے، جھوٹے الزامات کے تحت جیل میں رکھنا حبس بے جا میں رکھنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا توسیاسی موقف واضح ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی سے آئی۔ سابقہ دور میں صرف ایک جماعت نے دھاندلی کا الزام لگایا اور اس کے کہنے پر پہلے چار حلقے کھولے گئے اور پھر اس کا مطالبہ بڑھتا گیا۔ آج تو ساری جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے لیکن ایک جماعت کہہ رہے ہے کہ اگر ہمارے حق میں دھاندلی ہوئی ہے تو یہ جائز ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو ملک بھرمیں یوم سیاہ منائیں گے اور دنیا کوبتائیں کہ اس دن دھاندلی سے یہ لوگ اقتدارمیں آئے تھے۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حافظ سعید کی گرفتاری پر امریکی صدر نے کریڈٹ لیا ہے کہ یہ گرفتاری میرے دباؤ پر ہوئی ہے، حافظ سعید کوایسے وقت میں گرفتارکیا گیا جب عمران خان امریکہ جارہے تھے۔ انہوں نے مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حکومتی اقدامات کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم تو پہلے ہی قومی دھارے میں شامل ہیں ہمیں قومی دھارے میں شامل کرنے والے اسلامی دھارے میں شامل ہوں۔انہوں نے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے سے اپوزیشن کے پاس تعداد پوری ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…