لاہور(این این آئی)صوبائی وزیرمحنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ عوام کا اربوں روپے ضائع کرنے والے گھناؤنے کردار سامنے آرہے ہیں – مریم بی بی کے والد کی تصویر والا لباس پہننے سے قیدی نوازشریف کو رہائی نہیں ملے گی – انصرمجید خان نے کہا ہے کہ بیرو ن ملک سے سفارشیں کروانے والے معافی کی بھیک مانگ رہے ہیں اورقوم کا اربوں روپے ضائع کرنے والے آج ایمانداری کے بھاشن دے رہے ہیں –
صوبائی وزیر نے کہاکہ جھوٹی سکیموں میں اربوں روپے کھانے والے سیاستدانوں کو عوام کا پیسہ لوٹانے میں تکلیف کیوں ہورہی ہے ؟- تحریک انصاف کے تین رہنماؤں نے خود کو عہدوں سے استعفی دے کر احتساب کیلئے پیش کیا- انصرمجید خان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سب سے پہلے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو احتساب کیلئے پیش کیا- وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے موثر اقدامات اٹھارہے ہیںـ – شریف برادران نے غیر ملکی قرضوں سے ذاتی جیبیں بھرکر ملک کو دیوالیہ کردیا-