ایف بی آر نے مریم نواز، نصرت شہباز کو لاکھوں روپے کے ٹیکس نوٹس جاری کردیئے،دونوں خواتین کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

19  جولائی  2019

لاہور(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے مریم نواز اور نصرت شہباز پر ٹیکس عائد کر کے نوٹسز جاری کردیئے،مریم نواز اور نصرت شہباز کو انکم سپورٹ لیوی ٹیکس 2013 کے نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز پر مجموعی طور پر 12 لاکھ 57 ہزار روپے ٹیکس عائد کیا گیا۔6 لاکھ 57 ہزارروپے انکم سپورٹ لیوی اور 6 لاکھ روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا گیا ہے۔مریم نواز کے سال 2013 کے منقولہ اثاثہ جات 13 کروڑ 14 لاکھ روپے پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا،انکم سپورٹ لیوی سال 2013 کی مد میں 6 لاکھ 57 ہزار روپے

ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نصرت شہباز پر ایک لاکھ 72 ہزار 659 روپے ٹیکس عائد کیاگیا ہے۔نصرت شہباز کو 90 ہزار 210 روپے انکم سپورٹ لیوی، 82 ہزار 449 روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا  گیاہے۔نصرت شہباز کے سال 2013 کے منقولہ اثاثہ جات ایک کروڑ 90 لاکھ 42 ہزار روپے پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ ذرائع ایف بی آر نے مریم نواز او ر نصرت شہباز کو ٹیکس ادائیگی کے لئے 23 جولائی تک مہلت دے دی۔ مقررہ وقت پر ٹیکس ادا نہ کرنے کی صورت میں اکاؤنٹس منجمد کر کے ریکوری کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…