لاہور(این این آئی) سابق سیکرٹری پیٹرولیم عابد سعید مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے، نیب کی جانب سے سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی گرفتاری کے شادمان میں ان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا گیا تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عابد سعید نے مبینہ ایل این جی سکینڈل کے حوالے سے اہم ثبوت نیب کے حوالے کر دئیے ہیں اورعابد سعید کے وعدہ معاف گواہ بننے پر گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کیخلاف تحقیقات ایک روز قبل ہی ہی مکمل کر لی گئی تھیں اور سابق وزیرا عظم کی گرفتاری کا نیب میں پیش نہ ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے اسی کیس میں سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ان کی رہائشگاہ شاد مان میں چھاپہ مار ا گیا تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی جس کے بعد نیب ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔