بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

قادیانی وفد کی ٹرمپ سے ملاقات،عبدالشکور قادیانی پاکستان کی جیل سے کیسے رہا ہوا اورکس طرح امریکہ پہنچا؟مذہبی جماعتوں نے بڑے سوال اُٹھادیئے

datetime 18  جولائی  2019 |

لاہور (آن لائن) دینی جماعتوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ملاقات سے چند روز قبل امریکہ اور پاکستان میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں پر گہری تشویش کا اظہارکیاہے اورکہاہے کہ بین الاقوامی سازشوں کے ذریعے پاکستان میں قادیانیت کو پرموٹ کیاجارہاہے جو ملک وملت کے لیے زہر قاتل ہے۔مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری نے مشہور عبدالشکور قادیانی کی امریکہ میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات اور

دہائی کو اسلام اور وطن دشمنی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ جاکر پاکستان اوردستورپاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ قادیانیوں کا وطیرہ ہے اوروطن دشمنی کا مظہربھی۔انہوں نے کہاکہ دستور پاکستان میں لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردیاگیاہے اوریہ پارلیمنٹ کا فیصلہ ہے جو طویل بحث وتمحیص کے بعد متفقہ طورپرکیاگیا۔مجلس احراراسلام پاکستان کے جنرل سیکرٹری عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف کسی قسم کی زیادتی روانہیں رکھی جارہی،لیکن آئین پاکستان کے مندرجات کو دل وجان سے تسلیم کرنا ہرپاکستانی شہری کی ذمہ داری ہے اس لیے قادیانیوں کو یہ حق نہیں دیاجاسکتاکہ وہ اپنے آپ کو احمدی مسلم لکھیں۔مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ عبدالشکور قادیانی جوکہ چناب نگر کا رہائشی ہے اس کو کس کے ایماء پر جیل سے رہائی ملی اوریہ امریکہ پہنچا،اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ قادیانیوں کی طرف سے صدر ٹرمپ تک رسائی اوروہاں پاکستان کے خلاف واویلا اس بات کا پتہ دیتاہے کہ قادیانیوں کو یہودونصاریٰ ہی سپانسر کررہے ہیں۔علاوہ ازیں متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے رہنماؤں نے کہاہے کہ چناب نگرکے رہائشی عبدالشکورقادیانی کا پاکستان سے امریکہ پہنچناقادیانی سازشوں کاشاخسانہ ہے۔قادیانی امریکہ،انڈیا اور

اسرائیل کے مہرے بنے ہوئے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد کے قریب باہتر کے مقام پر قادیانیوں کی طرف سے وسیع رقبے حاصل کرنے کو حکومت کی قادیانیت نوازی قرار دیااور کہاہے کہ قادیانی جن مورچوں میں بیٹھ کر سنگ ریزی کررہے ہیں وہ مورچے امریکی ہیں اور امریکہ اسلام اور پاکستان کا ازلی دشمن ہے۔ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے امریکی دورے اور صدر ٹرمپ سے ملاقات سے چند روز پہلے اس قسم کی سرگرمیوں نے اہل پاکستان میں تشویش پیداکی ہے۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…