اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی حامد میر وزیراعظم عمران خان کو کلبھوشن یادیو پر ان کا پرانا موقف یاد کروا دیا، عالمی عدالت کی جانب سے کچھ ہی دیر میں فیصلہ سنایا جائے گا، معروف صحافی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم جب اپوزیشن میں تھے تو اس وقت کی حکومت سے کہتے تھے کہ تمہاری زبان پر کلبھوشن یادیو کا نام کیوں نہیں آتا؟ اب ہم بھی انتظار کر رہے ہیں کہ عمران خان کی زبان سے کلبھوشن کے متعلق وہی باتیں
سنیں جو وہ اپوزیشن دور میں کیا کرتے تھے۔ واضح رہے کہ بھارتی جاسوس نے اعتراف کیا تھا کہ وہ را کا ایجنٹ ہے اور اسے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھیجا گیا تھا، پاکستان ملٹری کورٹ نے اپریل 2017ء میں جرائم کے اعتراف پر اسے سزائے موت سنائی تھی، جس پر بھارت اس سزا کے خلاف عالمی عدالت میں چلا گیا تھا، عالمی عدالت میں بھارت بتانے میں ناکام رہا کہ کلبھوشن یادیو کے پاس دو پاسپورٹ کیسے اور کیوں تھے۔