منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں خوفناک مندی،سرمایہ کاروں کے 1کھرب سے زائدڈوب گئے،انڈیکس اچانک اتنا زیادہ نیچے چلاگیا کہ کسی نے سوچاتک نہ ہوگا

datetime 15  جولائی  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کواتارچڑھاؤ کے بعدزبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس33600،33500،33400،33300،33200،33100اور33000کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب15ارب6کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت24.64فیصدزائدجبکہ86.60فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری،وفاقی بجٹ 2019-20میں ٹریڈرز کے تحفظات،فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریزکیا، جس کے نتیجے میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32895پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 32900کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس714.14پوائنٹس کمی سے32958.35پوائنٹس پر بندہوا۔پیر کو مجموعی طورپر321کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے33کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،278کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 341کھرب15ارب6کروڑ9لاکھ21ہزار455روپے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر66کھرب90ارب11کروڑ40لاکھ39ہزار605روپے ہوگئی۔پیرکومجموعی طور پر6کروڑ91لاکھ91ہزار850شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت1کروڑ36لاکھ82ہزار100شیئرززائدہیں۔

قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے اٹلس ہنڈالمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت14.94روپے اضافے سے319.94روپے اورہینوپاک موٹرزکے حصص کی قیمت8.50روپے اضافے سے310.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی سائفرفائبرکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت23.69روپے کمی سے1011.31روپے اورسروس انڈسٹریزلمیٹڈ کے حصص کی قیمت20.00روپے کمی سے455.00روپے ہوگئی۔ پیرکومیپل لیف کی سرگرمیاں 55لاکھ46ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت68پیسے کمی سے21.02روپے اورٹی آرجی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں 53لاکھ12ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت66پیسے کمی سے14.36روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس360.85پوائنٹس کمی سے15574.00پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1402.05پوائنٹس کمی سے51883.84پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس420.38پوائنٹس کمی سے24231.79پوائنٹس پربندہوا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…