وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدا ر کو وزیراعلیٰ پنجاب کس  خاتون کو خوش کرنے کیلئے بنایا؟ مسلم لیگ ن نے سنگین الزام عائد کردیا

14  جولائی  2019

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن کے پاس نمبر زپورے ہیں،تحریک انصاف نے ہارس ٹریڈنگ کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردئیے ہیں،پاکستان میں انتشار اور افرتفری کی سیاست کرنے والوں میں تحریک انصاف کا پہلا نمبر ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کے بیان پر اپنے رد عمل میں عظمی بخاری نے کہا کہ صادق سنجرانی چیئر مین شپ کے اہل نہیں رہے،صادق سنجرانی کواخلاقی طور پر خود ہی مستعفی ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال دوتہائی اکثریت سے قائم ہونے والی حکومت کیخلاف ہر طرح کے پراپیگنڈے کیے گئے،نوازشریف نے ہر جمہوریت دشمن قوت کا جرات وبہادری سے مقابلہ کیا۔غیر جمہوری قوتوں کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں آنے والے ہمیں جمہوریت کا درس نہ دیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار کی حیثیت ایک ڈمی وزیر اعلی سے زیادہ نہیں،وزیر اعلی ہاؤس جہانگیرترین،چوہدری سرور اور چوہدری پرویز الٰہی چلارہے ہیں۔عثمان بزدار کو وزیر اعلی صرف بشری بی بی کوخوش کرنے کیلئے بنایا گیا،عثمان بزدار یہ بتادیں چالیس ترجمانوں میں سے یہ تقریر آپ کو کس نے لکھ کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی ایک دن کی ہڑتال سے 25ارب کا نقصان عثمان بزدار کی نالائقی کی وجہ سے ہوا ہے۔ عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چیئر مین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن کے پاس نمبر زپورے ہیں،تحریک انصاف نے ہارس ٹریڈنگ کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردئیے ہیں،پاکستان میں انتشار اور افرتفری کی سیاست کرنے والوں میں تحریک انصاف کا پہلا نمبر ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے بیان پر اپنے رد عمل میں عظمی بخاری نے کہا کہ صادق سنجرانی چیئر مین شپ کے اہل نہیں رہے،صادق سنجرانی کواخلاقی طور پر خود ہی مستعفی ہوجانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…