بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

 ویڈیو سکینڈل کامعاملہ نیا رُخ اختیارکرگیا،حلف نامے میں موجود کچھ کردار وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے، ہمایوں اختر کے چونکا دینے والے انکشافات،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو لیکس کے جن کرداروں کا ذکر جج صاحب نے اپنے بیان حلفی میں کیا ہے ان میں سے کچھ لوگ وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے۔ایک انٹرویومیں ہمایوں اختر نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے وہ بہت پرعزم ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ  ویڈیو لیکس کے جن کرداروں کا ذکر جج صاحب نے اپنے بیان حلفی میں کیا ہے ان میں سے کچھ لوگ وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ویڈیو لیکس کے جن کرداروں کا ذکر جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں کیا ہے ان میں سے کئی وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے، تحریک انصاف کی جدوجہد کے بعد پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کواپنی موروثی سیاست کو آگے بڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے،مشکل حالات کے باوجود وزیر اعظم عمران خان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے پرعزم ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس نے  معیشت کو دستاویزی کرنے کیلئے اصلاحات کا غیر معمولی اور مشکل فیصلہ کیا۔ حکومت کو اس میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے لیکن ہم اسٹیک ہولڈرز کو قائل کر لیں گے کہ اس کے بغیرمعیشت کی ترقی کا کوئی آپشن موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجرجی ڈی پی کا پچاس فیصد ہیں لیکن یہاں سے 17فیصد ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے وہ بھی بینکوں اور انشورنس کمپنیوں سے آتا ہے، مڈل مین، ریٹیلرز اور ہول سیلرز اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرنے کے لئے تیار نہیں۔ حکومت کسی سے محاذ آرائی نہیں کر رہی بلکہ حکومتی ٹیم شروع دن سے مذاکرات پر آمادہ ہے اور تاجروں سمیت مختلف شعبوں کے نمائندوں سے مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو لیکس کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گایہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا لیکن جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں جن کرداروں کا ذکر کیا ہے ان میں سے کئی وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے۔

اپوزیشن حکومت کی آڑ میں اداروں پر حملہ آور ہے لیکن پوری قوم اپنے اداروں کی پشت پر کھڑی ہے اور ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی اگلی نسل کا خیال تھاکہ و ہ لوٹ مار کی دولت کے بل بوتے پر سیاست میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن تحریک انصاف کی جدوجہد کی وجہ سے ان دنوں کواپنی موروثی سیاست کوآگے بڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے اس لئے ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ مریم نواز نے ریت کی بنیادوں پر اپنی سیاست کی بلند عمارت کھڑی کرنے کی کوشش کی جوزمین بوس ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سیاسی جماعتیں مقابلے سے آؤٹ ہوں لیکن پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اپنی سیاست کو خود اپنے ہاتھوں سے دفن کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…