بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

کرتار پور راہداری مذاکرات،پاکستان نے بھارت کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت میں سکھ یاتریوں کی تعداد بڑھانے پر اتفاق  ہوگیا ،نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پور راہداری کو لیکر مذاکرات واہگہ میں ہوئے ، بھارت نے پاکستا ن سے 10 ہزار سکھ یاتریوں کی آمدورفت کا مطالبہ کیا جبکہ پاکستان نے روزانہ کی بنیاد پر 500 سے ایک ہزار سکھ یاتریوں

کی آمدورفت کی بات کی تھی ،پاکستان نے بھارتی سکھ یاتریوں کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔دریں اثناپاکستان نے اپنا وعدہ پورا کردیا ، نارووال کرتارپور راہداری منصوبہ پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، نومبر میں گرونانک جی کے 550 ویں جنم دن تک تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق کرتار پور راہداری منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ، پاکستان کی جانب سے گوردوارہ سے بھارتی سرحد تک روڈ کی تعمیر نوے فیصد تک مکمل کرلی گئی ہے اور دریائے راوی پر بننے والا پل مکمل کر لیا ہے۔کرتارپور گردوارہ دربار صاحب تک جانے والی سڑکوں پر کنکڑیٹ ڈال کر رولر چلایا جا رہا ہے، سڑک پر کنکریٹ ڈالنا آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔گوردوارہ صاحب کمپلیکس پر بلڈنگ کا تعمیراتی کام بھی ساٹھ فیصد تک مکمل ہے جبکہ رواں سال نومبرمیں کرتارپورراہداری منصوبے پر کام تقریبات تک مکمل کر لیا جائے گا ۔سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے گردوارے کووسیع کیاجارہاہے اور نارووال میں شاپنگ مال، 5 اسٹار اور 7اسٹار ہوٹل بھی تعمیر کیے جائیں گے۔بابا جی گرونانک دیو جی کے پانچ سو پچاسویں جنم دن تک تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعدسکھ یاتری بغیر ویزا دربار پر حاضری دینے آسکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…