پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

جو کرنا ہے کر لوپیش نہیں ہوں گا، طبل جنگ بج چکا فیصلہ میدان میں ہوگا، مولانا فضل الرحمان نے نیب کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

datetime 12  جولائی  2019 |

پشاور(آن لائن) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نیب کو تسلیم نہیں کرتے،نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے، اگرکوئی نیب نوٹس بھیجنا چاہتا ہے تو بھیج دے،20 سال سے میری جائیداد کی کھوج لگائی جا رہی ہے، لیکن ان کو میرے خلاف کچھ بھی نہیں ملا۔ وہ آج پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ

اس وقت ہم بدترین غلامی کا شکار ہیں۔ پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا اور اس کی ٹیم کو ہم پر مسلط کردیا گیا ہے۔ بدترین حکومت نے عوام پر مہنگائی مسلط کردی ہے۔ عوام کا جینا مشکل کردیا گیا ہے۔حکومت ڈاکومنٹیشن کے نام پر عوام کی جیبوں تک رسائی چاہتی ہے۔ آج میڈیا پر پابندی لگائی جا رہی ہے اور اینکرچیخ رہے ہیں۔عوام کی چیخ وپکار آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ملک کا ہر طبقہ تاجر، دکاندار چیخ رہے ہیں۔ مغرب کا معاشی نظریہ اور فلسفہ مسلط کیا گیا ہے۔ امریکہ اور یورپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس حکومت کی پشت پناہی چھوڑ دے۔ سنا ہے عمران خان امریکہ جا رہا ہے۔ کس لیے جا رہے ہیں یہ کسی کو معلوم نہیں۔ بتایا جائے عمران خان سفیر کے گھر کیوں قیام کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ طبل جنگ بج چکا ہے اب فیصلہ میدان میں ہوگا۔ہم نے جولائی کے الیکشن کو تسلیم نہیں کیا۔ 25 جولائی کو پوری قوم یوم سیاہ منائے گی۔ جے یوآئی ف پشاور میں ملین مارچ کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اکثریت چاہتی ہے کہ چیئرمین سینیٹ تبدیل کیا جائے، لیکن اقلیت کو کیا حق پہنچتا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائے؟ انہوں نے کہا کہ ہم اس نیب کو تسلیم نہیں کرتے۔ اس نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ اگرکوئی نیب نوٹس بھیجنا چاہتا ہے تو بھیج دے۔ 20 سال سے میری جائیداد کی کھوج لگائی جا رہی ہے،لیکن ان کو میرے خلاف کچھ بھی نہیں ملا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…