لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کی فوری رہائی کے لئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کر ادی۔رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو انکے عہدے سے ہٹانے سے دباؤ میں فیصلہ دینے کی تصد یق ہوگئی ہے۔مر یم نواز
جج ارشد ملک کے حوالے سے جو ویڈیوز سامنے لائیں وہ سو فیصد درست ہیں۔جج ارشد ملک کو ہٹانے سے انکے نوازشر یف کے خلاف فیصلے کی قانونی اور آئینی پوزیشن ختم ہوگئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نواز شریف کے خلاف جج ارشد ملک کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دے اور نوازشر یف کو فوری طور پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا جائے۔