بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ڈیل کی پیشکش نواز شریف نے نہیں بلکہ ارشد ملک نے کی، حامد میر تہلکہ خیز تفصیلات سامنے لے آئے

datetime 12  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ ڈیل کی پیشکش نواز شریف نے نہیں بلکہ ارشد ملک نے کی، انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق چند ماہ پہلے رمضان کے مہینے میں ارشد ملک نے ن لیگ کی اہم شخصیات سے رابطے کئے، معروف صحافی نے کہا کہ ارشد ملک اس کے بعد پاکستان سے باہر جا کر شریف خاندان کے اہم فرد سے ملے اور وہاں پر انہوں نے ڈیل کرنے کی کوشش کی، معروف صحافی نے کہا کہ

ارشد ملک کو شریف خاندان میں سے کسی نے کیا رشوت کی پیشکش کرنی ہے بلکہ ارشد ملک نے خود ڈیل کرنے کی کوشش کی، حامد میر نے اس موقع پر کہا کہ جج ارشد ملک کی ساری گفتگو ریکارڈڈ ہے اور اس کی وڈیو بھی موجود ہے، انہوں نے کہا کہ جب عدالت میں وڈیوز پیش کی جائیں گی تو ارشد ملک کا موقف بالکل غلط ثابت ہو جائے گا اور ان کی پریس ریلیز کی دھجیاں بکھر جائیں گی، معروف صحافی نے کہا کہ ارشد ملک کا نام میرے خیال سے ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے، حامد میر نے کہا کہ پہلے بھی انہوں نے کہا تھا کہ میں فیملی کے ہمراہ باہر چلا جاؤں گا اور باہر جا کر ڈیل کرنے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نا ئب صدر مریم نو از نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کے بیا ن حلفی میں لگا ئے گئے تمام الزاما ت میں رتی برابر بھی سچائی نہیں، سازش اور ظلم کر نے والے کیو ں بھول جا تے ہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے، پو ری ریا ست ایک شخص سے انتقام لینے پر تلی ہو ئی تھی۔ سما جی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نو از شریف کی صاحبزادی مریم نو از نے کہا کہ جج ارشد ملک کے تمام الزاما ت جھوٹے ہیں ان میں رتی برابر بھی سچائی نہیں الزاما ت میں صداقت ہو تی تو نو از شریف سے دوران مقدمہ رشوت بارے پو چھتے اعلیٰ عدلیہ کو مطلع کر تے اور بھر ی عدالت میں گرفتاری کا حکم صادر فرما تے مگر ایسا کچھ نہیں ہو ا ۔ انہو ں نے کہا کہ سازش کر نے والے کیو ں بھول جا تے ہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے سب سے بڑی اور کا میا ب تدبیر اللہ ہی کی ہے پو ری ریا ست ایک شخص سے انتقام لینے پر تلی ہو ئی تھی مگر کسی کو عزت دینا اور ذلت دینا ہے یہ فیصلے اللہ کے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…