پشاور (آن لا ئن) قومی احتساب بیو رو (نیب) نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر اور سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔ تفصیلا ت کے مطابق نیب مولانا فضل الرحمان کے آمدن سے زائد اثاثوں کی چھان بین کرے گی، مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر سمیت ایم ایم اے کے سربراہ بھی رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کئی حکومتوں میں اہم کردار کرچکے ہیں، نا صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر مولانا فضل الرحمان کی رائے کو ایک مقام حاصل ہے۔