لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بارش کا سبب بحیرہ بنگال سے آنے والی ہوائوں کو قرار دیا ہے۔ کہا ہے کہ بنگائی ہوائوں سے ہونے والی
بارش سے حبس کم ہونے پر موسم خوشگوار رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمعہ کا دن سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی میں گزر گیا۔ شہر میں تیز ہوائیں چلتی رہیں۔ جس سے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔