اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

فضل الرحمان کے بعد سراج الحق بھی تاجروں کے ساتھ کھڑے ہو گئے، حکومت کی پریشانی میں اضافہ

datetime 11  جولائی  2019 |

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے 13 جولائی کو تاجر تنظیموں کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی تاجروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ پر تاجروں کو دباؤ میں لانے اور ان کے کاروبار ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ تنظیم تاجران کے مرکزی صدر کاشف چوہدری کے رابطہ پر سینیٹر سراج الحق نے

انہیں تاجروں کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات ناقابل برداشت ہوچکے ہیں۔ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ملک میں کاروبار زندگی ٹھپ ہوچکاہے۔ ہزاروں چھوٹے صنعتی یونٹ اور گھریلودستکاریاں بند ہونے سے لاکھوں لوگوں کا روزگار ختم ہوگیاہے۔ لوگ مہنگائی، بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آ کر خود کشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں۔ عوام مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکمران ہر روز آئی ایم ایف کے حکم پر نئے نئے ٹیکس متعارف کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت محض آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے تاجربرادری پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ حکومت نے کسی معاملے میں بھی تاجر برادری اور منتخب ایوان کو اعتماد میں نہیں لیا اور عوام کو چارہ بنا کر آئی ایم ایف کے آگے ڈال دیاگیاہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت نے اپنی نااہلی اور نالائقی سے عوام کو مارنے کا ٹھیکہ لے رکھاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کے ساتھ آئی ایم ایف کا رویہ قصائیوں جیسا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں سے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ تنگ آچکے ہیں۔ صنعت اور زراعت تباہی کے دھانے پر ہے کسان اور مزدور کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمران کہتے تھے کہ وہ ملک سے غربت کا خاتمہ کریں گے مگر ان کی پالیسیوں سے روزانہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے لڑھکتے جارہے ہیں۔ حکومت کا سارا زور کولیکشن پر ہے جنریشن کی طرف توجہ نہیں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…