اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کا گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے آف ائیر کر دیا گیا تھا اب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کاجمعرات کے روز ہم نیوز کو دیا گیا انٹرویو بھی آف ائیر کر دیا گیا، اب انٹرویو کو چلتے ہوئے دس سے گیارہ منٹ ہی ہوئے تھے کہ
انٹرویو روک دیا گیا، لیگی رہنما مریم نواز جمعرات کی شام آٹھ بجے معروف تجزیہ کار ندیم ملک کو انٹرویو دے رہی تھیں کہ انٹرویو آف ائیر کر دیا گیا، ندیم ملک نے چلنے والے انٹرویو کی ویڈیو کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا، چینل نے یوٹیوب پر چلنے والے انٹرویو کی ویڈیو اپ لوڈ کی لیکن کچھ دیر بعد ہی اسے ہٹا دیا گیا، مریم نواز نے اس انٹرویو میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے بارے میں گفتگو کی، پروگرام کے میزبان ندیم ملک نے زبردستی انٹرویو نشر ہونے سے روکے جانے کی تصدیق کی ہے، ندیم ملک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ مریم نواز کا انٹرویو لائیو شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی زبردستی رکوادیا گیا۔ ندیم ملک نے ٹوئٹر پر انٹرویو کی ویڈیو تصویر جاری کی جس کی شہ سرخی تھی کہ جج نے نواز شریف کو پیغام میں کہا مجھے معاف کر دو، انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد بھائیوں سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ندیم ملک نے ٹوئٹر پر انٹرویو کی ویڈیو تصویر جاری کی جس کی شہ سرخی تھی کہ جج نے نواز شریف کو پیغام میں کہا مجھے معاف کر دو، انٹرویو میں مریم نواز نے کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد بھائیوں سے ملاقات نہیں ہو سکی۔