اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پلی بارگین کی آپشن قبول کرنے کے لیے تیار ہوگئے،اس بات کا دعویٰ معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے کیا، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار حکومت کو ایک ارب ڈالرز کی رقم واپس کرنے کے لیے تیار ہیں۔ معروف صحافی نے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں، اسی لیے اپنے ایک دوست کے ذریعے اسحاق ڈار نے حکومت کو خصوصی پیغام بھجوایا ہے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیشکش کی ہے کہ حکومت انہیں بتایا کہ ان کی وجہ سے قومی خزانے کو
کتنا نقصان ہوا ہے، ان کے ذمے جو پیسے بھی بنتے ہوئے وہ اس رقم کو دینے کے لیے تیار ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان واپس آنے کی اجازت دی جائے اور گرفتار بھی نہ کیا جائے۔ چوہدری غلام حسین اور صابر شاکر نے کہا کہ بیرون ملک ایک اکاؤنٹ پکڑا گیا ہے جس میں ایک ارب ڈالرز موجود ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اکاؤنٹ بھی اسحاق ڈار کا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ اسحاق ڈار یہ رقم بھی حکومت کو دینے کے لیے تیار ہیں، صرف وہ پاکستان واپس آنا اور اپنے اوپر مقدمات ختم کرانا چاہتے ہیں۔