ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

معاشی چیلنجز، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے خوشخبری سنا دی

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن صورتحال بہتر ہورہی ہے اور ایک سال بعد حالات میں نمایاں بہتری آئے گی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور قرضوں اور بجٹ خسارے میں اضافہ چیلنجز ہیں،ہمیں مستقبل کیلئے پرامید رہنا چاہیے، ٹیکس چوری کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔جمعرات کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

رضا باقر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو 2 چیلنجز درپیش ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تاریخی بلند سطح یعنی ماہانہ 2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا، کچھ سال قبل ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زیرو تھا، دوسرا بڑا چیلنج مالیاتی خسارہ ہے، قرضوں اور بجٹ خسارے میں نمایاں اضافہ ہوا، ان دونوں مسائل کو حل کیا جارہا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوکرماہانہ ایک ارب ڈالر پر آگیا ہے، نئے بجٹ میں مالیاتی خسارے میں کمی کیلئے اقدامات کیے گئے، وزیراعظم نے کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کی، ہمیں مستقبل کیلئے پرامید رہنا چاہیے، صورتحال میں بہتری آئی ہے۔رضا باقر نے کہا کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن صورتحال بہتر ہورہی ہے اور ایک سال بعد حالات میں نمایاں بہتری آئے گی۔رضا باقر نے کہا کہ ہمیں برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کرنی ہے، ایکسچینج ریٹ سے برآمد کنندگان کو فائدہ ہوا تاہم یہ مستقل حل نہیں، جو لوگ ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں ان سے مدد کی ضرورت ہے، ٹیکس چوری کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا، پاکستان کی معاشی آؤٹ لک مثبت ہے، ہماری سمت درست ہے، منصفانہ ٹیکس سسٹم پر کام ہورہا ہے، ہمیں مل کر سخت محنت کرنی ہے۔



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…