اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈز شو لکس سٹائل ایوارڈز کی 18 ویں تقریب گزشتہ دنوں منعقد کی گئی، اس تقریب میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے شرکت کی اور اپنی پرفارمنس بھی پیش کی، جہاں ایک طرف شائقین اس سے محظوظ ہوئے دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس ایوارڈ میں خواتین اداکاروں کے لباس پر بھی اعتراض کیے اور ڈانس کی پرفارمنس کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ایک پاکستانی صارف نے کہا کہ ایک اسلامی ملک میں رہتے ہیں
جو اس طرح کی بے حیائی پھیلانے کی ا جازت نہیں دیتا، اس ایوارڈ کے بارے معروف صحافی انصار عباسی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ”ریاست مدینہ کی بات کرنے والے وزیراعظم عمران خان سے میری درخواست ہے کہ لکس ایوارڈ کے موقع پر بے شرمی اور بے حیائی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، ایسے ایوارڈز کو منعقد کرانے والوں کی بھی پوچھ گچھ کی جائے، معاشرہ میں فحاشی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے۔“ اس طرح معروف صحافی نے وزیراعظم عمران خان سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز کے درمیان تعلقات کی خبریں طویل عرصے سے سامنے آرہی ہیں، تاہم اب آخر کار ان دونوں اداکاروں نے اپنے رشتے کا اعلان سب کے سامنے کردیا۔گزشتہ ایک سال سے ان دونوں اداکاروں کے سوشل میڈیا اکانٹس کو دیکھ کر مداحوں کو یہی محسوس ہورہا تھا کہ ان دونوں نے منگنی کرلی ہے، تاہم یاسر اور اقرا اس حوالے سے خاموش رہے، جبکہ خود کو ہمیشہ ایک دوسرے کا اچھا دوست ہی کہا۔یاسر حسین نے بھی وسیم بادامی کو دیے ایک انٹرویو میں اقرا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا تھا کہ وہ صرف ان کی اچھی دوست ہیں۔تاہم گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوئے لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران یاسر حسین نے پوری دنیا کے سامنے اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی جبکہ ان کو انگوٹھی پہنا کر منگنی بھی کرلی۔اس دوران دونوں اداکار ڈیزائنر علی ذیشان کی جانب سے بنائے
ایک جیسے جوڑوں میں نظر آئے۔اقرا عزیز نے بھی شو کے دوران یاسر کو اپنی ‘زندگی کی محبت’ قرار دیا تھا۔جس کے بعد یاسر حسین نے بھی اقرا کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی، البتہ اس دوران اداکار بہت زیادہ نروس نظر آئے۔یاسر حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ‘اقرا نے جب آج دو ایوارڈز جیتے تو میں نے سوچا کہ یہی موقع ہے تیسرا ایوارڈ بھی جیتنے کا’ جس کے بعد وہ اپنے گھٹنوں پر بیٹھ گئے۔بعدازاں یاسر حسین نے اقرا کو انگوٹھی پہنائی اور ان کے بوسے لیے تاہم سوشل میڈیا پر یاسر کی اس حرکت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ یاسر حسین کو ایورڈ شو میں بولی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی طرح بننے کی ضرورت نہیں تھی۔البتہ کئی مداحوں نے ان دونوں کے جوڑے کو خوب پسند کیا، جبکہ ان دونوں کو منگنی کی مبارکباد بھی دی۔