کوئٹہ/اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دے دی ذرائع کے مطابق نوازشریف نے بلوچستان کو حق دینے کیلئے حاصل بزنجو کا نام تجویز کیا ہے اور انہیں چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی ہے ذرائع کا کہناہے کہ سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماں کو (ن) لیگ کی طرف سے بھی چیئرمین
سینیٹ کے لیے حاصل بزنجو کا نام تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تبدیلی کے تحریکِ عدم اعتماد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی ہے جس پر اپوزیشن کے 44 ارکان کے دستخط ہیں اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے ممکنہ امیدوار حاصل بزنجو بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ نیشنل پارٹی کے صدر ہیں جب کہ ان کی جماعت کی سینیٹ میں 5 نشستیں ہیں۔