کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمااورضلع ویسٹ کی یوسی نمبر 33 کے چیئرمین وقارتنولی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے ، پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے صدرشاہ محمد شاہ ،جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل سینئررہنماخواجہ طارق نذیراور بلدیہ عظمی کراچی میں مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈرندیم اخترآرائیں نے وقارتنولی کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے ان کی رحلت کو مسلم لیگی حلقوں کے لیے ناقابل تلافی نقصان قراردیا ہے ۔
جمعرات کو تعزیتی بیان میں مسلم لیگی رہنمائوں نے کہاکہ وقارتنولی میاں نوازشریف کے جانثارسپاہی تھے اورتاحیات وہ مسلم لیگ(ن) کے ساتھ بحالی جمہوریت کی تحریک میں ہراول دستہ کے طورپر شریک رہے باالخصوص میاں نوازشریف کی جلاوطنی کے دور میں وقارتنولی نے مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے پرویزمشرف کے دورآمریت کے ظلم وجبرکا بھرپورمقابلہ کیا اورقائد میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے لیے جدوجہد میں شریک رہے ۔