ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کو سیلکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں کس نالائق کو لے آئے ہیں

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوئر دیر (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اٹھارویں ترامیم ختم اور این ایف سی ایوارڈ کو کم کرنا چاہتی ہے، اگر میرے پورے خاندان کو بھی جیل میں ڈال دیں تو پھر بھی جمہوری نظام پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، عوام کے حقوق کیلئے قربانی دینے والا عوام کے دلوں میں زندہ رہتا ہے، عوام کے حقوق چھیننے والوں کا نام لینے والا کوئی نہیں،ہمارا مقابلہ جمہوریت کے لبادے میں چھپی آمریت سے ہے،عمران خان کو سیلکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں کس نالائق کو لے آئے ہیں۔ لوئر دیر میں جلسے

سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے عوام کے دلوں میں وہی زندہ رہتا ہے جس نے عوام کے حقوق کیلئے قربانی دی ہو۔ دوسری طرف عوام کے حقوق چھیننے والوں کا نام لینے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیا آج کوئی ضیاء الحق اور پرویز مشرف کا نام لینے والا ہے، ضیاء اور مشرف کا دور صرف سیاہ دور کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ آج بھی ہمارا مقابلہ جمہوریت کے لبادے میں چھپی آمریت سے ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے آئین دیا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، بھٹو نے زرعی اصلاحات کرکے لوگوں کو روزگار دیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارا مقابلہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے ہے،عدلیہ کی آزادی کی بات کرنے والا اسی عدلیہ پر حملہ آور ہے،پہلے ہی سال لوگ عمران کی حکومت جانے کی دعا کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت اٹھارویں ترامیم ختم اور این ایف سی ایوارڈ کو کم کرنا چاہتی ہے تاہم میرے خاندان یا پوری پارٹی کو جیل بھیج دیں، جمہوری نظام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومتی نالائقیوں کا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا کم ٹیکس اکٹھا نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ عوام دشمن بجٹ کے بعد ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے، وفاق کی نالائقی کی وجہ سے صوبے دیوالیہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج ہر طبقہ پریشان ہے، یہاں تک کہ عمران خان کو سلیکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں ملک کس نالائق کے حوالے کردیا اور آج ان کی نالائقی کو چھپانے کے لیے عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی سے کسان، تنخواہ دار ہو یا محنت کش طبقہ سب پریشان ہیں، بجلی،گیس، دالیں،ڈالر پیٹرول، دودھ،دوائیں،علاج مہنگا کردیا گیا، جینا اور مرنا بھی مہنگا کردیا، بس خون سستا کردیا گیا، حکومت کے پہلیسال عوام اس کے جانیکی بات کررہے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان عوام کوخوشحال کرنیکی بات کرتے تھے، آج معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، عمران خان میڈیا کی آزادی کی بات کرتے تھے آج میڈیا کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ پہلے ہی سال اس حکومت کے جانے کی دعا کر رہے ہیں، ہر طبقہ پریشان ہے، سلیکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب، سندھ اور کیپی کو ان کے حصے سے کم پیسہ دیا جارہا ہے، خیبر پختونخواکو 40ارب روپے کم مل رہے ہیں، اگر40ارب روپے مل جاتے تو ہم کیا کچھ کرسکتے تھے؟ باجوڑ دیر میں کتنے نئے اسپتال اور اسکولز بھی بنا سکتے تھے،40ارب روپے سے قبائلی نوجوانوں کوروزگار بھی دے سکتے تھے۔یہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ ہے جو آپ کی خدمت پر خرچ ہونا چاہیے، اسلام آباد میں بیٹھے کٹھ پتلی کو آپ کے پیسے کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے، ملکی تاریخ میں کبھی اتنا کم ٹیکس اکٹھا نہیں ہوا جتنا اس دورحکومت میں ہوا، اپنی نالائقی چھپانے کیلئے عوام پر بوجھ اور اس کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پی پی حکومت آئی تو لوگوں کو زمینوں کامالک بنایا،روزگاردیا گیا، جو بھی قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام نظر آئے گا، پیپلزپارٹی کا کارنامہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مہمند میں گلاس فیکٹری، باڑہ میں گھی پلانٹ بھٹو کا بنایا ہوا ہے، وزیرستان میں ماچس فیکٹری،وانا میں گرڈ اسٹیشن پی پی کا دیا ہوا ہے، باجوڑ میں پہلا ہسپتال اور کالج بھٹو نے بنایا تھا، پارا چنار میں ایئرپورٹ اور ویمن کالج بینظیر بھٹو نے بنایا تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نے 2008میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف پارلیمان کو متحد کیا، پی پی نے ایف سی آر جیسے ظالمانہ قانون میں ترمیم کرکے اپیل کا حق دیا، سیاسی پارٹی ایکٹ میں ترمیم کرکے قبائلی علاقوں میں انتخابی مہم کا حق دیا۔انہوں نے کہاکہ پی پی دورمیں تنخواہوں اور پنشن میں 150فیصد اضافہ کیا گیا،18ویں ترمیم کرکے این ایف سی ایوارڈ سے صوبوں کو مالی وسائل دیئے، وعدہ کرتا ہوں میں شہیدوں کا وارث اس عظیم مشن کو جاری رکھوں گا۔بلاول بھٹو نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے راستے میں جتنی بڑی مشکلات کھڑی کی جائیں مجھے صرف آپ کاساتھ چاہیے، آپ ہی میری ہمت اور میرا سرمایہ ہو، ہم مل کر اسے قائد کا پاکستان بنائیں گے اور پاکستان کی ظالموں سے جان چھڑائیں گے۔

جاوید چوہدری کے کالمز

ہمیں اب رک جانا چاہیے

میں جتنی محنت کرتا جاتا ہوں

پہلے پانچ منٹ اہم ہوں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…