اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، نئے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کیلئے نام پر مشاور ت کی میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے نئے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کیلئے نام پر مشاور ت کی۔ ذرائع کے مطابق بلاول اور
مریم نوازکے مابین مشاورت کے دوران دونوں بڑی جماعتوں نے نئے چیئر مین سینیٹ کے امیدوار کے نام پرمشاور ت مکمل کرلی ہے اور اس کا اعلان جمعرات کو گیارہ بجے رہبر کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔اس کے علاوہ مریم نواز کی نیب طلبی پر بھی بلاول بھٹو اور مریم نواز میں مشاورت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کا ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ۔