اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تصدیق کر دی گئی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ
امریکہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، دورے سے دونوں کو ممالک امن، اقتصادی ترقی اور خطے کے استحکام کے لیے مل کرکام کرنے میں مدد ملے گی۔ دونوں رہنما انسداد دہشت گردی، دفاع، توانائی اور تجارت پرتبادلہ خیال کریں گے جب کہ خطے میں امن واستحکام اور اقتصادی تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔