اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نومبر میں جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ اگلے تین چار میں کافی فیصلے ہونے جا رہے ہیں، معروف صحافی نے دعویٰ کیا کہ کچھ ایسے فیصلے ہوں گے جس کے بعد حکومت نہیں چل سکے گی، نجم سیٹھی نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ اگلے سال تک عمران خان حکومت چلا سکتے ہیں اور یہ تب ہی ممکن ہو سکتاہے کہ عمران خان کوئی حماقت نہ کریں جیسا کہ نواز شریف کرتے رہے،
نجم سیٹھی نے کہاکہ اگر عمران خان سب ٹھیک کر لیں تو ان کی حکومت کا بچاؤ ممکن ہو گا اگر عمران خان نے کوئی چالاکی کرنے کی کوشش کی تو پھر پتہ نہیں کیا ہو گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل آصف علی زرداری بھی چھ ماہ میں حکومت جانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔سیاسی رہنماؤں اور تجزیہ کاروں نے 2019ء کو اہم ترین سال قرار دیا ہے جبکہ معروف صحافی اوریا مقبول نے کہا تھا کہ اگر 9 جون سے 20 جون تک عمران خان حکومت نکال گیا تو پھر اپوزیشن جماعتیں رگڑی جائیں گی۔