اسلام آباد( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جن کو تم مجرم کہتے ہو ان کو مجرم ثابت کرنے کیلئے جو گھنائونا کھیل کھیلا اس کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار مریم نواز نے بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جن کو تم مجرم کہتے ہو
ان کو مجرم ثابت کرنے کیلئے تم نے گھنائونا کھیل کھیلا اور اس کا بھانڈا اب پھوٹ چکا ہے انہوں نے کہا کہ اب تم ایک امریکی عدالت سے ثابت شدہ مجرم ہو اس مقدمہ کا فیصلہ جج کو بلیک میل کرکے نہیں کیا گیا اور تمہارے خلاف ناقابل تردید شواہد کی بنیاد پر کیا گیا اس لحاظ سے یہ حکم صرف تم پر عائد ہوتا ہے ۔