بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ناصر بٹ نے کس صحافی کو گاڑی کی چابی اور 5 لاکھ روپے بطور رشوت آفر کی جس پراس صحافی نے شورمچادیا؟ ناصر بٹ نے کس طرح جج محمد بشیر کو خریدنے کی کوشش کی اور ٹرک میں کیا چیزیں بھر کرلے آئے؟

datetime 10  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اینکر پرسن عمران خان نے اپنے میں پروگرام میں ناصر بٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صحافی ہے جو کہ اسلام آباد سے تعلق رکھتا ہے اس نے تین سے چار مرتبہ مریم نواز اور نواز شریف سے ان کیسز سے متعلق انتہائی سخت سوال کیے ۔ جس کے بارے میں مریم نواز نےمیڈیا کے سامنے کہا تھا کہ یہ اکثر ہمیشہ الٹی اور غلط باتیں پوچھتا ہے ۔

یہ صحافی ایسے ہی بات کرتا ہے پتہ نہیں اسے کیا مسئلہ ہے ۔ بقول اس صحافی کے ناصر بٹ نے اسے پکڑا اور سائیڈ پر لے گیا جہاںناصر بٹ نے اسے جاپانی گاڑی کی چابی اور پانچ لاکھ روپے آفر کیے جس پر وہ صحافی بھڑک اٹھا اور شور مچا دیا کہ میں سب کے سامنے جا کر بیان کر دوں گا ۔ جس پر ناصر بٹ نے اس سے معذرت کرتے ہوئے گاڑی کی چابی اور پیسے واپس لے لیے ۔ سینئر اینکر پرسن کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ایک صحافی ہیں انعام اللہ خٹک جن کا تعلق ڈان سے ہے ۔ یہ صحافی ایک پروگرام میں آئے ان دنوں نیب کورٹ کےک جج بشیر کیخلاف ایک پروپیگنڈہ چل رہا تھا ۔ انہیں بدنام کرنے کے بیانات آر ہے تھے ۔پروگرام اینکر کا کہنا تھا کہ میں نے انعام اللہ خٹک سے رابطہ کیا کہ تو انہوں نے مجھے بتایا کہ میرے پاس اسٹوری ہے ، جج بشیر صاحب کو میں اچھی طرح جانتا ہوں ، ان کے بچے سرکاری سکولوں میں پڑھتے رہے ،یہ ایک غریب اور ایماندار انسان ہیں ۔ انعام اللہ خٹک نےجج کے بارے میں مزید بتا یا کہ یہ واحد جج ہیں جن کے گھر میں مہمانوں کے بیٹھنے کی کوئی خاص جگہ بھی نہیں ہے ۔ صحافی نے مزید بتایا کہ ناصر بٹ نے کوہسار مارکیٹ میں فرنیچر کا ایک ٹرک بھرکر انعام اللہ خٹک سے رابطہ کیا کہ میرے پاس فرنیچر کا ٹرک بھرا ہوا ہے آپ جج بشیر صاحب سے رابطہ کریں یہ فرنیچر ان کے گھر میں رکھنا چاہتے ہیں ۔ جس پر ڈان کے صحافی انعام اللہ نے کہا کہ جج صاحب برا منائیں گے وہ ناراض ہو جائیں گے یہ آپ غلط بات کر رہے ہیں ، وہ ایک ایماندار انسان ہیں اور وہ کبھی بھی آپ کا تحفہ قبول نہیں کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…