اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک خود کو اس معاملے سے الگ کر لیتے لیکن انہوں نے نہیں کیا۔ میری مسلم لیگ ن کے ایک رہنما سے ملاقات ہوئی تو اس نے ہنستے ہنستے کہا کہ ہم نے ارشد ملک کو
ایک پیغام بھجوایا ہے کہ اگر آپ نے استعفیٰ دیا تو پھر ہم کچھ اور ریلیز کریں گے۔شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ کہیں نہ کہیں تو ختم ہونا ہی ہے۔ایک طرف مریم نواز چیلنج کر رہی ہیں کہ مجھے نیب نہ بلائے۔اس لیے اس معاملے کو جلد سے جلد حل کرنا چاہئے۔کیونکہ اور کئی کیسز پینڈنگ ہیں۔