لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کے صاحبزادے خواجہ اسد آصف کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کی تحقیقات میں نیب کے سامنے پیش ہو گئے، نیب نے خواجہ آصف کی اہلیہ اور صاحبزادے کو 8جولائی کوطلب کیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ اسد آصف نے ہاؤسنگ سکیم کا ریکارڈ نیب کو جمع کر ادیا ہے۔ جبکہ اس موقع پر نیب کی جانب سے سوالات بھی کئے گئے۔ خواجہ اسد نے نیب کو بتایا کہ ان کی والدہ پیش نہیں ہو سکتیں تاہم نیب نے انہیں آئندہ پیشی پر ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔